• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتے حادثات کے پیش نظر کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم کی تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے حادثات کے پیش نظر "کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو روزانہ حادثات کی نگرانی، شواہد اکٹھے کرنے اور وجوہات کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی،یہ بات انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں ضبط شدہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارنز اور دیگر ممنوعہ آلات کی تلفی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی ، تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں ایک لاکھ کی آبادی پر چار اموات کی شرح یومیہ ہےبمبئی اور دہلی میں اس سے زیادہ اموات ہوتی ہیں، ٹریفک کی انفورسمنٹ سے صرف یہ کام بہتر نہیں ہوگا،ایڈوائزری پینل کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ دیرپا نتائج مل سکیں ،42 لاکھ موٹر سائیکل شہر میں چل رہے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کو بڑھانے سے یہ کم ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید