کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد 10 نمبر پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم راہگیر جاں بحق ہوگیا، لاش سرد خانہ منتقل کردی گئی ،نا ردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ میں 50 سالہ ولی محمد ولد یار محمد جاں بحق ہوگیا، کورنگی کے علاقے سنگر چورنگی دارالعلوم کے قریب کوسٹر الٹنے سے 4 خواتین زخمی ہوگئیں،جن میں 24سالہ ایمان فاطمہ ،22سالہ رباب ،22سالہ مائرہ اور 35سالہ مسرت شامل ہیں ،ماڑی پور نیو ٹرک اڈاگیٹ نمبر 6 کے قریب ٹریلر اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 38 سالہ بشیر احمد ولد عبدالغفور جاں بحق ہوگیا۔