• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ثقافت نے جناح کلچر کمپلیکس نیو کراچی کے بجٹ میں خورد برد کا نوٹس لے لیا

کراچی( مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری ثقافت،سیاحت،نواردات و آرکائیو سندھ نے جناح کلچر کمپلیکس نیو کراچی کے بجٹ میں مبینہ خرد برد کا نوٹس لیتے ہوئے سال 2023۔2024 اور سال 2024۔2025کے بجٹ اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، جنگ کراچی میں یکم فروری 2025 کو شائع ہونے والی خبر میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بجٹ دستاویزات کے مطابق جناح کلچر کمپلیکس و ماڈل لائبریری کے لئےسال 2024۔2023 میں 1 کروڈ 84 لاکھ 48ہزار روپے مختص کئے گئے تھے جن میں 1 کروڈ 62 لاکھ 8 ہزار روپے خرچ کئے گئے ،دستاویزات کے مطابق جناح کلچر کمپلیکس و ماڈل لائبریری کے ملازمین کی تنخواہوں و دیگر اخراجات کی مد میں 69 لاکھ 15 ہزار روپے ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ 40پنکھوں کی خریداری کی مد میں 3 لاکھ 20ہزار ،کتابوں ،اخبارات و جرائد کی خریداری کی مد میں 27 لاکھ 5 ہزار ،اسٹیشنری کی مد میں 1لاکھ 50 ہزار روپے،،پرنٹنگ و پبلیکیشن کی مد میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے،فرنیچر کی خریداری کی مد میں 10لاکھ روپے فرنیچر و مشینری کی منٹیننس کی مدد میں 12 لاکھ روپے، دیگر سروسز کی مد میں 19لاکھ 20 ہزار روپے ،دیگر اشیاء کی خریداری کی مد میں 5لاکھ جبکہ یونیفارم کی خریداری کی مد میں 1 لاکھ روپے کے اخراجات ظاہر کئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید