ملتان( سٹاف رپورٹر)) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 25مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں کانسٹیبل تنویر بشیر سے نامعلوم ملزمان سرکاری رائفل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے، شکیل احمد سے مسلح ملزمان نقدی و موبائلزفونزلوٹ کر فرار صدر ہو گئے، جلالپور کے علاقے محمد اختر سے تین ڈاکو 46ہزار روپے اور دوموبائل فون چھین لیے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں وسیم سے موبائل فون چھن گیا، راشد سے مسلح ڈاکو 53ہزار لوٹ کر فرار، تھانہ مظفر آباد کے علاقے حاجی محمد سے چار ڈاکو 60ہزار سمیت موٹرسائیکل لے گئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں عرفان،راشد اور عامر شہزاد سے جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین لیے جب کہ مرید ، عادل، طاہر ،محمد احمد جبران علی ،مدثر شاہ ، نعیم اختر ، احمد علی ،فیصل ، علی سجاد ،ظفر اقبال ، غلام مصطفی ، عثمان قمر ،غلام صابر ریاض الحسن اور خلیل احمد کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔