ملتان( سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں لسانی طلبہ تنظیموں کی جانب سے طلبا کی گرفتاری پر انتظامیہ کیخلاف احتجاج ، احتجاج کے دوران دیگر طلبا کے ہمراہ یونیورسٹی کے دونوں گیٹ بند کردیئے اور موقف اختیار کیا کہ پانچ سٹوڈنٹس جن کو یونیورسٹی نے ایکسپیل کیا تھا، اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، اس موقع پر مظاہرین نعرے بازی کرتے رہے واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گیٹ کھلوادیئے اور انتشار پھیلانے والے نو سٹوڈنٹس وقاص خان ، حارث شنواری ، ناصر خان ، مبشر خان ، کلیم اللہ ، محمد شعیب ، سعید اللہ ،اعجاز اور عبدالوزیر کو حراست میں لے لیا اور تھانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ۔