ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے سابق گورنر نواب صادق قریشی کی اہلیہ نواب ریاض قریشی ،نواب عاشق قریشی ،حسن قریشی کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر ان کے پوتے نوابزادہ کمیل قریشی سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، سید فخر امام شاہ نے کہا کہ مرحومہ ایک باہمت، ہمدرد اور مخلص خاتون تھیں، اس موقع پر سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری خالد جاوید وڑائچ، پیر اظہر قریشی، فیصل قریشی،طلعت قریشی خان، نوید قریشی، ملک عبد القدیر کھوکھر ودیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔