• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر)امن ویلفیئر آرگنائز یشن کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا مقصد مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے عزم و خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ’’نشان عزم ‘‘ ایوارڈ سے نوازنا تھا  تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے ، تقریب کی صدارت امن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹیو سیدشہباز حسین اور زہرہ سجاد زیدی نے کی ، سابق ایم پی اے سبین گل ،پی ایچ ڈی ایف کی مس زاہدہ خان ، ایف ڈی او سے زہرہ سجاد زیدی ایڈووکیٹ ، وومن رائٹس ایسوسی ایشن سے شائستہ بخاری ،یاسمین خاکوانی ، سنگیتا ، فرزانہ ، صائمہ ، عدنان سعید ، عمرانہ ودیگر نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید