ملتان(سٹاف رپورٹر) سسر نے بیٹی کو مبینہ قتل کرنے کا الزام داماد پر عائد کردیا قبر کشائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔مظفر آباد پولیس کو بستی آدھی والا سے محمد رمضان نے اطلاع دی کہ اپنی بیٹی عروج کی شادی نسیم احمد کے ساتھ کی جس کے بطن سے دو بچے پیدا ہوئے 8مارچ کو بیٹی کو مارپیٹ کرکے مبینہ قتل کردیا اور بیماری کا بہانہ بناکر دفنا دیا گیا مجھے اہل محلہ اور رشتہ داروں سے معلوم ہوا کہ عروج کو اس کے خاوند نے مبینہ قتل کیا جس کی قبر کشائی کراکے میرے داماد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی بابت تحقیقات شروع کردی ۔