ملتان( سٹاف رپورٹر) کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام مسلم اور مسیحی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیتھولک چرچ بشپ ہاؤس ملتان میں کیاگیاجس کی صدارت کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ روزہ ہمیں صبر،برداشت اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔