• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کے الزام میں تین افراد، بوگس چیک دینے والے دو افراد پرمقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) مشروب میں نشہ آور گولیاں ملاکر پلانے والا ملزم خاتون سمیت بچوں کو نیم بے ہوش کرکے موبائل لے اڑا،نشتر ہسپتال منتقل اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ، سٹی شجاع آباد کے علاقے 35سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کوشش کرنے والا اوباش اہلخانہ نے پکڑ لیا، تشدد  کے بعد پولیس کے حوالے  کر دیا،پولیس نے اغوا کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 13افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے شہری کو شادی کا جھانسہ دیکر لاکھوں کی نقدی ہتھیانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج ،صدر جلالپور پولیس نے دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،انکروچمنٹ کے اہلکاروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور ناجائز ٹریفک بلاک کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج،تھانہ مظفر آباد نے پولیس وردی میں ملبوس اہلکار کو دھرلیا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید