• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا تیسرا اجلاس، 150 سے زائد افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی سفارش

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی زیر صدارت سنٹرل سلیکشن بورڈ کی کاروائی جمعہ کو آخری اورچوتھے روز مکمل ہوگئی۔ جمعہ کے روزمختلف کیڈر کے 150سے زائد افسروں کو گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی PASکے عامر جان، محمد نواز، کیپٹن (ر) ظفر اقبال، عظمت محمود ، صولت ثاقب، نورین بشیر، سلام زیب اور محمد حنیف چنا شامل ، رضوان ظفر گریڈ 20میں سولسٹر ،رائے محمد اکبر بطور ڈی جی ورکر زا یجو کیشن ترقی کیلئے نامزد گی ، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔ 11 سے 14 مارچ تک منعقدہ 4 روزہ سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس نے مجموعی طور پر 500سے زائد سول و پولیس افسران کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دینے کی سفارش کی ۔ بورڈ اجلاس کی مرتب کردہ سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ہر افسر کی ترقی اور تقرر و تبادلے کے حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس نے تمام سروسز، گروپس، ایکس کیڈر افسران کو گریڈ 20 اور21 میں ترقی دینے کا جائزہ لیا۔

اہم خبریں سے مزید