کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کریں تو کس بات پر کریں، دہشت گردوں کی آواز بننے والی سیاسی جماعتوں کو انگیج کرنا چاہئے، ماہ رنگ بلوچ نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، اس واقعے پر کوئی پریس کانفرنس کرکے مذمت نہیں کی۔کیا ٹرین کے مسافر متاثرین نہیں ان سے متعلق کیوں خاموشی ہوتی ہے، بلوچستان میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ امریکی اسلحہ پاکستان آنا ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی کو واپسی کی اجازت دینا دہشت گردی کی دوسری وجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔