پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بیٹرز کو مفید مشورے دیے اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے۔
آف اسٹمپ کے باہر جاتی گیند کو آف اسٹمپ پر کھیلنا ہے، آجکل کی کرکٹ میں جو کھلاڑی چاروں طرف کھیل سکتا ہے وہ تینوں فارمیٹ میں اچھا کھیلتا ہے، جو کھلاڑی ایسا نہیں کرسکتا وہ پھنس جاتا ہے۔
محمد یوسف نے محمد حارث، حسن نواز سمیت بیٹرز کو نیٹ میں مشورے دیے اور کہا کہ جب گیپس میں کھیلو گے تو آؤٹ ہونے کے چانسز کم ہوں گے۔
انہوں نے اسپن کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپنرز کے خلاف ہم نے پاؤں کا استعمال کرنا ہے، بولرز کے ہاتھ سے گیند نکلنے کے بعد فیصلہ کرو۔
انکا کہنا تھا کہ سوئپ شاٹس پر ابھی نہیں بعد میں پریکٹس کرتے رہیں گے، اسپنرز کو سوئپ شاٹ لگتے ہیں تو وہ خود چوکے والے گیند دیتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔