• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندی زبان تنازع، پرکاش راج، پون کلیان آمنے سامنے

بھارت کے دو بڑے اداکار پرکاش راج اور پون کلیان ہندی زبان کے تنازع پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان اور اداکار پرکاش راج نے پون کلیان کے مووی ڈب سے متعلقہ بیان پر جواب دیا اور کہا کہ ہم پر اپنی ہندی زبان مسلط نہ کریں۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہماری ہندی زبان کی مخالفت کی وجہ نفرت نہیں ہے بلکہ اپنی مادری زبان اور ثقافت کا تحفظ ہے۔

آندھراپردیشن( اے پی) کے نائب وزیراعلیٰ پون کلیان کے ہندی زبان کے حق میں دیے گئے بیان پر حریف سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔

ان تنقید کرنے والوں میں پرکاش راج بھی شامل ہوگئے ہیں، جنہوں نے جنا سینا پارٹی کے سربراہ پر دوسروں کی ہندی زبان مسلط کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔

پرکاش راج نے کہا کہ یہ بات کوئی پون کلیان کو سمجھائے کہ ہندی کی مخالفت کا مطلب زبان سے نفرت نہیں بلکہ یہ اپنی مادری زبان اور ثقافتی شناخت کا احترام ہے۔

اس سے قبل اپنی پارٹی کی 12ویں سالگرہ سے خطاب میں پون کلیان نے تامل ناڈو کے سیاستدانوں کی منافقت پر سخت تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ مجھے بتائیں کہ تامل فلموں کی ہندی ڈب کی اجازت کیوں دیتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ یہ ہندی مخالف سیاستدان اپنے مالی فائدے کےلیے تامل فلموں کو ہندی میں ڈب کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

پون کلیان نے مزید کہا کہ یہ لوگ بالی ووڈ سے پیسے لینا چاہتے ہیں لیکن ریاست میں ہندی کو قبول کرنے سے انکاری ہیں، پوچھتا ہوں یہ کس قسم کی منطق ہے؟

تامل ناڈو میں قومی تعلیمی پالیسی کو 3 زبانوں میں شروع کرنا ہے، ہندی زبان سے متعلق تنازع نے معاملات الجھادیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید