• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر پر گراس میٹرنگ اور سیلز ٹیکس سے مشکلات بڑھیں گی، مفتاح اسماعیل

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گرڈ کے نقصانات کم کرنے کے بجائے مزید بجلی گھر لگا دیے گئے، مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام سولر پر جا رہے ہیں مگر حکومت نے سولر پر گراس میٹرنگ اور سیلز ٹیکس لگا دیا ہے جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ سنیئر صحافی شہباز رانا نے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات، پاکستان کو مزیدکام کرنا ہوگا، مذاکرات مکمل کامیاب ہونے کی صورت میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ آتا ہے اگر کچھ چیزوں مین دونوں پارٹیوں کا اتفاق رائے نہ ہو تو پھر نارمل اسٹیٹمنٹ آتی ہے اور اسٹاف لیول ایگریمنٹ کا ذکر نہیں ہوتا اور پاکستان کے کیس میں یہی ہوا ہے لیکن جو آئی ایم ایف کی لینگویج اور انداز ہے وہ کافی مثبت ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ میزبان شہزاد اقبال نے پروگرام کے اگلے مرحلے میں کہا کہ سولر پالیسی میں تبدیلی کے باعث عوامی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے پالیسیوں میں بار بار تبدیلی معمول بن گئی ہے۔ سیکریٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گرڈ میں نقصان کم کرنے کے بجائے بجلی پلانٹس لگائے گئے، بجلی کے سوا کون سی چیز ہے جو نو روپے کی بنتی ہو اور پچاس میں فروخت ہوتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ پالیسیوں میں بار بار تبدیلی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ بجلی کے بنیادی نرخ کم نہ ہونے کے باعث عوام مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں اور متبادل توانائی کے مواقع بھی محدود کئے جا رہے ہیں۔مڈل کلاس کو پچاس روپے بجلی دیں گے تو وہ سولر پر ہی جائیں گے ۔ جس نے سولر لگایا اور ان سے بجلی نہیں لے رہا ا سکو انہوں نے بوجھ بنالیا ہے۔ سولرسسٹم پر اب گراس میٹرنگ کر کے سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ۔ راتوں رات سولر میٹرنگ سے متعلق پالیسی تبدیل کر دی جاتی ہے۔ ابھی فیول ایڈجسٹمنٹ کم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں بنیادی یونٹ نرخ کم نہیں ہوئے۔ پلاننگ کوئی نہیں ہے سرکولر ڈیڈ آج تک چل رہا ہے۔ دنیا کی مہنگی ترین بجلی پاکستان میں ہوگئی ہے سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں نیلم جہلم ہے ۔

اہم خبریں سے مزید