اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک سے بدر کرنے کا اعلان کردیا ۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابراہیم رسول صدر ٹرمپ سے نفرت کرتے ہیں ،انکاملک میں خیرمقدم نہیں کیا جائیگا،ا ہمارے ملک میں سفارتی خدمات انجام دینے والے ابراہیم رسول ایک ایسی ناپسندیدہ شخصیت ہیں جو ہمارے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہمارے ملک امریکہ سے نفرت کرتے ہیں ،جنوبی افریقہ کے سفیر کا اب ہمارے ملک میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا ۔جنوبی افریقی صدارتی دفتر نے کہا کہ سفیر کی ملک بدری افسوسناک فیصلہ ، سٹیک ہولڈرزسفارتی ضابطے برقرار رکھیں، تفصیلات کے مطابق امریکہ میں متعین جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول پر الزام ہے کہ وہ ریس بٹینگ (رنگ و نسل کا امتیاز رکھنے والا شخص جو اس بنیاد پر لوگوں کو اپنا ہدف بناتا ہے) سیاستدان ہے ان پر یہ الزام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ دریں اثنا جنوبی افریقہ کے صدارتی دفتر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے سفیر کی ملک بدری کے افسوسناک فیصلے کو نوٹ کر لیا ہے اور متعلقہ اور متاثرہ سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں سفارتی ضابطے کو برقرار رکھیں۔