راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کے ہمراہ بھابڑا بازار کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر تین دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے بڑی مقدار میں مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق گلی محلوں میں جانور ذبح کرنے، پانی کا استعمال کرنے اور گندے ماحول میں گوشت فروخت کرنے والوں پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے بلکہ ان ملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج ہونگے۔