• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ طلباء خادم علی اورفہیم بلوچ کو بازیاب کرایا جائے‘ اہل خانہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے مبینہ طور پر لاپتہ خادم علی اور فہیم بلوچ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ دونوں نوجوان انٹرمیڈیٹ کے طالب علم ہیں انہیں فوری طور پر بازیاب کرایا جائے ان کی بازیابی کیلئے منگچر میں قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا جاری ہے اگر ایک روز میں انہیں بازیاب نہ کیا گیا تو احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے کوئٹہ میں پہیہ جام کریں گے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ فہیم احمد اور خادم علی نیچاری کو گزشتہ شب جناح ٹائون سے مبینہ طور پر لاپتہ کیا گیا ہے جس سے ان کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب شدید ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے بصورت دیگر فوری رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے منگچر قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے جہاںسیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو زدکوب اور خادم علی کے بھائی قدرت اللہ کو اپنے ساتھ لے گئے جسے تشدد کرکے دو گھنٹے بعد قلات میں چھوڑ دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید