نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔