رمضان ٹرانسمیشن میں جنات کے حوالے سے ہونے والی گفتگو نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن سے وائرل ہونے والے ایک وائرل ویڈیو کلپ میں جویریہ سعود کو مولانا آزاد جمیل سے یہ سوال پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ میں نے سنا ہے جنات انسانوں کے روپ میں ظاہر ہوتے ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ جنات انسان، بلی یا سانپ کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں، وہ اپنی اصلی شکل میں ظاہر نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کے لیے اپنی اصلی شکل میں ظاہر ہونا تکلیف دہ ہوتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ انسان کے روپ میں ظاہر ہونا جنات کے لیے زیادہ آسان ہے۔