• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریمبو چھوٹی بہن کے ذکر پر آبدیدہ کیوں ہوئے؟

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

معروف اداکار ریمبو جویریہ سعود کے پروگرام میں چھوٹی بہن کو یاد کر کے رو پڑے۔

پاکستانی فلم اور ٹیلی وژن کے معروف اداکار افضل خان المعروف ریمبو اپنی خوش مزاج طبیعت اور خاندانی وابستگی کے لیے مشہور ہیں، حال ہی میں وہ رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ 

ریمبو نے اس دوران ایک انتہائی جذباتی لمحہ شیئر کیا، جس میں وہ اپنی چھوٹی بہن کے انتقال کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

ریمبو سے جب ان کے بچپن کے رمضان کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ میری سب سے چھوٹی بہن حال ہی میں اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہے اور میرے لیے کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہا۔

 انہوں نے بتایا کہ میں ہر رمضان اپنی بہن کے گھر جاتا، اس کے ساتھ ہنسی مذاق کرتا اور عید و شبِ برات پر اسے تحائف دیتا تھا، مگر اب وہ موجود نہیں۔

ریمبو نے روتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا دکھ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا، یہ خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔

اسی جذباتی لمحے میں ریمبو نے اپنی دوسری بہن سے متعلق بھی گفتگو کی۔

 انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ ایک سال سے اپنی دوسری بہن سے بھی نہیں مل سکا کیونکہ اس کا شوہر سخت مزاج ہے اور اس کی وجہ سے ملاقات ممکن نہیں ہو پائی۔ 

انہوں نے اعتراف کیا کہ میں اپنی بہن کو بہت یاد کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ جلد از جلد اس سے ملاقات ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید