• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقلاب، جواں سالہ لڑکے کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے انقلاب میں جواں سالہ لڑکے کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔ تھانہ انقلاب پولیس کے مطابق کگلہ ولا میرہ کے علاقے سے جواں سال لڑکے کی نعش برآمد کی گئی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مقتول کی شناخت عثمان ولد عزت خان سکنہ محلہ شیخان بہادر کلے پشاورسے ہوئی ہے جس کی نعش کو ایدھی فاؤنڈیشن کے اہلکاروں نے پولیس کی نگرانی میں مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید