• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی کے لوگوں کیلئے قرضہ حسنہ دینے کی ضرورت ہے‘ سید معصوم شاہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل دکی کے صدر سید معصوم شاہ نے غیر سرکاری ادارے اخوت کے بانی چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب ، شہزاد اکرم ، نجم ، قاسم شاہ ، اشفاق احمد خجک سے اپیل کی ہے کہ دکی کے لوگوںکی مشکلات کو مدنظر رکھ کرانہیں بھی قرضہ حسنہ جاری کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امجد ثاقب کا ادارہ اخوت غریبوں کو روزگار کی فراہمی اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے کام کررہا ہے اس سلسلے میں ان کا ادارہ لوگوں کو قرضہ حسنہ دیتا ہے تاکہ لوگ اپنا روزگار کرسکیں چیئرمین اور دیگر سےدکی کا دورہ کرکے قرضہ حسنہ جاری کریں۔
کوئٹہ سے مزید