• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 علاقوں میں لاکھوں کی لوٹ مار، ممدوٹ ہائوس میں 99 لاکھ کی چوری

لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹرسے) تھانہ ریس کورس کے علاقہ 2حبیب اللہ روڈ پر واقع تاریخی گھر ممدوٹ ہائوس میں 99لاکھ کا قیمتی سامان چوری کرلیا ، مریم ممدوٹ لندن اپنی بیٹیوں سے ملنے گئی ہوئی تھی جب واپس آئین تو ڈرائننگ روم کا دروازہ توڑ کر 42لاکھ روپے کا ووڈن فلور امپورٹڈ،40لاکھ روپے کے کارپٹ ،پردے او 3لاکھ کا وال شیشہ اور 6لاکھ کا فانوس اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا، ، مریم ممدوٹ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گھر ایک تاریخی ورثہ ہے اس میں قائداعظم اور محترمہ فاطمہ جناح آکر رہتی تھیں ،میرے عدم موجودگی میں ملزمان شاہ نواز وغیرہ نےاپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر میرے گھر کے ڈرائننگ روم میں گھس کر اس میں موجود تمام قیمتی سامان کو چوری کرلیا ہے، ۔ غازی آباد میں فرقان سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون ،شیرا کوٹ میں صابر سے 1لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون,مزنگ میں منصور سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون ،شاہدرہ ٹاون میں نجم سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،مناواں میں دلشاد سے80ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ،شمالی چھاونی اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد سمن آباد اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید