• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن راوی انٹرچینج کی تعمیر سے ٹریفک بہاؤ میں بہتری آئے گی، راشد اقبال نصراللہ

لاہور(خبرنگار)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ راشد اقبال نصر اللہ نے گلشن راوی انٹرچینج کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے راشد اقبال نصر اللہ کو انٹرچینج کی تعمیر بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انٹرچینج کی تعمیر سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے انٹرچینج کے مجوزہ ڈیزائن کا جائزہ لیا۔ معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ کا کہنا تھا کہ انٹرچینج کی تعمیر گلشن راوی کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔
لاہور سے مزید