• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی میں اضافہ قابل مذمت اور پریشان کن، رفیق رجوانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی میں اضافہ قابل مذمت اور پریشان کن ہے۔ کہیں خدانخواستہ معیشت، معاشی ترقی کو نقصان نہ پہنچے۔ ملک میں عرصہ سے جاری دہشت گردی میں معصوم لوگوں او ر سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ کارروائیاں ہیں، اِس صورتحال میں ملک میں یکجہتی اور تعاون نہایت ضروری ہے، تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات بھلاکر اکٹھے مل کر بیٹھنا چاہیے۔پارلیمنٹ کو موثر کردار ادا کرنا چاہیے، اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلالیاگیا ہے، اور تمام ہائوس کو کمیٹی تصور کرکے دہشت گردی پر بحث، اُس کی وجوہات اور سدباب کیلئے موثر بحث ہوگی۔
لاہور سے مزید