لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بلوچستان و خیبر پختونخوا دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے. سیاستدان اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔، مرکزی مسلم لیگ عید کے بعد قیام امن کے لئے پاکستان بھر میں تحریک چلائے گی ۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔