• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماءاورامن کمیٹیاں بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دیں، آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کی تقریبات کے دوران پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے اور خود نگرانی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری رہیں گی ۔
لاہور سے مزید