• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یتیم بچوں کا دن ہمیں معاشرتی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے،وزیرتعلیم

لاہور(خبرنگار) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کا دن ہمیں معاشرتی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے ، یتامیٰ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔ یتیم بچوں کو والدین دینا ہمارے اختیار میں نہیں لیکن ہم انہیں تعلیم تو دے سکتے ہیں۔ یتامیٰ کے دن کی مناسبت سے جاری کئے جانے والے اپنے پیغام میں وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہتیم سے صرف اظہار ہمدردی کافی نہیں، ہمیں مل جل کر ان کی تعلیمی کفالت کا فرض بھی ادا کرنا ہے ،وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری ذرا سی توجہ کسی یتیم کے بکھرے خوابوں کو جوڑ سکتی ہے۔
لاہور سے مزید