• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان کالونی کے مسائل حل کئے جائیں، کینٹ بورڈ کے سی ای او سے اپیل

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) گلستان کالونی روالپنڈی کی لین نمبر تین میں جامع مسجد شیر زمان کے سامنے والے الیکٹرک پول اور اس سے ملحقہ گلی کے کارنر پول کے بلب گزشتہ ایک ہفتے سے خراب ہیں جس کی وجہ سے مکینوں بالخصوص نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گلستان ویلفیئراینڈ امن کمیٹی نے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے عہد یداروں شیخ محمد عثمان اور مسعود احمد نے شعبہ اسٹریٹ لائٹ کی ا سبے حسی پرتشویش اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو افسر اور اسٹیشن کمانڈر سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں اسٹریٹ لائٹس کو درست کرکے بحال کیا جا ئے۔ سڑکوں کی مرمت کی جا ئے اور یومیہ صفائی کیلئے عملہ تعینات کیا جا ئے۔
اسلام آباد سے مزید