وزیرِاعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ہارون اختر خان نے ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے ہارون اختر کو بزنس کمیونٹی اور ٹریڈ باڈیز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
معاونِ خصوصی ہارون اختر نے صدر ایف پی سی سی آئی کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔