• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک میں بلوچستان کو دھوکہ ملا، اپوزیشن، تفصیلات ایوان میں رکھیں گے، صوبائی وزراء

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ سی پیک بلوچستان کیلئے نہیں بلکہ سی پیک کے نام پر بلوچستان کے عوام کو دھوکا دیا گیا ہے ،جبکہ صوبائی وزرا نے کہا کہ تفصیلات ایوان میں رکھیں گے،سی پیک کے تحت بلوچستان میں ایک کلومیٹرسڑک نہیں بنی ، اگر بلوچستان اور گوادر نہ ہوتے تو سی پیک کا منصوبہ نہیں بنتا ،سی پیک بلوچستان کے لئے ہے اور منصوبے لاہور میں بنتے ہیں ، اورنج لائن ٹرین لاہور میں بنی ہے ، موٹر وے کا آغاز گوادر سے ہونا چاہیے تھا، صوبائی وزرا نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں منصوبے ہیں آئندہ اجلاس میں ان کی تفصیلات اراکین اسمبلی کے سامنے رکھی جائیں گی ، سی پیک معاملے پر ارکان کنفیوز ہیں ، اراکین اسمبلی گوادر جاکر پہلے سی پیک منصوبے دیکھیں۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو 35 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس میںجماعت اسلامی کے رکن مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سی پیک جس کا فیز ون مکمل ہوچکا ہے اور فیز ٹو پر کام شروع ہوگیا ہے بتایا جائے فیز ون میں بلوچستان میں کل کتنے پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اور فیز ٹو میں کونسے پراجیکٹ پر کام شروع ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید