• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی پرچون سطح کی قیمتیں کم کردیں، اسحٰق ڈار کا شوگر مل مالکان پر زور

اسلام آباد( مہتاب حیدر) ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیر کے روز چینی کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور شوگر مل مالکان پر زور دیا کہ وہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتیں کم کریں۔

سرکاری ذرائع نے پیر کے روز دی نیوز کو تصدیق کی کہ حکومت نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کی جانب سے فی کلوگرام 175 روپے ایکس مل قیمت مقرر کرنے کے تخمینے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ 

حکومتی تجزیے کے مطابق چینی کی قیمت فی کلوگرام 154 روپے سے کم بنتی ہے۔اسحاق ڈار نے پی ایس ایم اے کو واضح پیغام دیا کہ چینی کی قیمتیں اصل لاگت کے مطابق کم کرنا ہوں گی، بجائے اس کے کہ منافع خوری کی جائے۔

ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا: "اگر چینی کی قیمت گھریلو مارکیٹ میں تقریباً 165 روپے فی کلوگرام پر فروخت ہو تو یہ قیمت مل مالکان اور عام صارفین دونوں کے لیے مناسب ہوگی۔

"شوگر مل مالکان نے جواب دیا کہ ان کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) جلد متوقع ہے، جس میں وہ قیمتوں میں کمی کے لیے باقاعدہ تجویز پیش کریں گے۔ حکومت نے واضح کر دیا کہ اگر کسی قسم کی چالاکی یا مارکیٹ میں مصنوعی طور پر قیمتیں بڑھانے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید