• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبہ میرے نام کا حصہ، جس طرح صاحبہ ریمبو ہیں، قومی اسمبلی میں شر میلا فاروقی اور عبدالقادر پٹیل میں دلچسپ مکالمہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی میں پیر کے روز وقفہ سوالات کے دوران صدر نشین عبدالقادر پٹیل اور پیپلز پارٹی کی ایم این اے شرمیلا فاروقی کے در میان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ پینل آف چیئر مین کے رکن اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبد القادر پٹیل اس وقت اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے شر میلا فاروقی کا سوال پکار ا تو کہا کہ آپ کا نام شرمیلا صاحبہ فاروقی ہشام لکھا ہو اہے۔ اس کولکھنے میں شاید غلطی ہوگئی ہے ۔ انہوں نے تجویز دی کہ کہ صاحبہ آخر میں آ نا چاہئے ۔ اس پر شر میلا فاروقی نے وضاحت کی کہ یہ صاحبہ وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں ، یہ صاحبہ میرے نام کا حصہ ہے ۔صاحبہ میرا مڈل نام ہے۔جس طرح صاحبہ ریمبو ہیں۔ اس پر ممبران مسکر ادیے ۔ عبد القادر پٹیل نے بھی کہا کہ چلیں ٹھیک ہے۔آپ سوال کیجئے۔

اہم خبریں سے مزید