کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن خلیل الرحمن کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
ملزم کا تعلق نور ولی اللہ گروپ سے ہے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجنے تھی کےںساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آ گئے ہیں سوشل میڈیا پر پرچی پر پیغام امیر محترم نور ولی ابو آلعاصم نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کراچی Comming soon لکھا ہوا وائرل کیا تھا۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکا ہے ۔
ملزم کو انٹیلیجنس ، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیا گیا ۔ملزم ڈیفنس کے علاقے میں الخوارج ٹی ٹی پی کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث ہے۔