اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)ایف بی آر بی ایس-18سے بی ایس-19ترقی کیلئے سالانہ کارکردگی رپورٹس طلب،حکومت پاکستان، ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک اہم سرکلر جاری کیا ہے، جس کا حوالہ نمبر F.No. 1(1)ERM/2022/e-dox #35451 ہے۔ اس سرکلر میں *ان لینڈ ریونیو سروس (IRS) اور پاکستان کسٹمز سروس (PCS) کے تمام بی ایس-18 افسران کو مطلع کیا گیا ہے کہ انہیں جلد بی ایس-19 میں ترقی دینے کے لیے محکمانہ سلیکشن بورڈ (DSB) کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر نے تمام ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز افسران، جو ترقی کے زون میں شامل ہیں، کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی *سالانہ کارکردگی رپورٹ (PERs) اور اثاثہ جات کے گوشوارے (Declaration of Assets) 30 جون 2024 تک* مکمل کر کے 7 اپریل 2025 تک سلیکشن بورڈ کو جمع کروائیں۔