• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات فروری میں بھی جمود کا شکار

اسلام آباد (اسرارخان )فروری 2025ء میں بھی پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں بہتری نہ آسکی اور وہ جمودکا شکار رہیں ‘چاول کی مارکیٹ میں انڈیا کی دوبارہ انٹری کے بعد پاکستان کی فوڈایکسپورٹ میں بھی 20فیصد کمی واقع ہوگئی ۔فروری میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات تقریباًمنجمد ہی رہیں اور اس میں سالانہ بنیادوں پر 0.44فیصدکا برائے نام اضافہ ہی دیکھنے میں آیا جو گزشتہ سال کے 1.407ارب ڈالر کے مقابلے فروری میں 1.413ارب ڈالر رہیں جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات جنوری کے مقابلے فروری میں16.2فیصد گھٹ گئیں جو مہینوں کی مسلسل ترقی کے بعد تیزی سے کمی کا اشارہ ہے۔ اگست 2024سے دسمبر 2024 تک دہرے ہندسوں میں ترقی کے رجحانات پوسٹ کرنے کے بعد، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافے نے جنوری 2025میں جمود کے آثار ظاہر کیے، جو حالیہ مہینوں میں پہلی نمایاں سست روی کا نشان ہے گزشتہ مالی سال 2023-24کے لیے ٹیکسٹائل کی کل برآمدات 16.65 بلین ڈالر رہی جو کہ 0.9 فیصد کا معمولی اضافہ ہے۔ اب، موجودہ مالی سال 25 کے جولائی تا فروری میں، اس کی برآمدات 9.3 فیصد بڑھ کر 12.18 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ ایک سال پہلے 11.14 بلین ڈالر تھی۔
اہم خبریں سے مزید