• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ جعفر ایکسپریس، استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، خواجہ آصف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں استعفیٰ دینےکیلئے تیارہوں۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔ تحقیقات جاری، تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائیگا، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کوجواب دینے کیلئے تیار ہوں، پیر کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ آپ ہیں۔خواجہ آصف نے اگر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی ذمہ داری میری ہے اور استعفے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے، تو میں استعفی دینے کے لیے تیار ہوں۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں،اگر اس سے معاملات بہتر ہوتے ہیں تو وہ اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اس معاملے میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر تفصیل سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، اور اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔
اہم خبریں سے مزید