اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کامسٹس یونیورسٹی کی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2025 میں متعدد مضامین بشمول انجینئرنگ، نیچرل سائنسز اور سوشل سائنسز جیسے اہم شعبوں کی درجہ بندی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ، انجینئرنگ میں207واں نمبر، دیگرمضامین میں بھی 2024کے مقابلے میں نمایاں بہتری ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسرساجد قمر نے یونیورسٹی کی کامیابی کو اپنی فیکلٹی اورسٹاف کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیاوزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت پبلک سیکٹر یونیورسٹی نے متعدد شعبوں میں نمایاں بہتری کے ذریعے پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیز میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا ہےحالیہ رینکنگز میں یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں 207ویں نمبر پر آ گئی جو گزشتہ سال کے 236ویں نمبر سے 29درجے بہتری کی عکاسی کرتا ہے اس کامیابی نے کامسیٹس یونیورسٹی کو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی تین نامور یونیورسٹیوں میں شامل کر دیا ہے۔