• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں، سردار یوسف

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وکلاء آئین پاکستان کے سیکشن 295سی کے تحت ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں، ملک میں جمہوریت کے استحکام، قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں وکلاء اور بار ایسوسی ایشنز کا کردار انتہائی اہم ہے، وکلاء معاشرے کا وہ اہم طبقہ ہیں جو عوام کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہمیشہ سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔ سردار محمد یوسف نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مانسہرہ کے لئے گرانٹ کا چیک صدر بار حافظ نسیم ایڈوکیٹ کو دیا۔
اہم خبریں سے مزید