کراچی (اسٹاف رپورٹر)مصطفیٰ عامرقتل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں ملنے پراسیکیوٹر جنرل نے رجسٹرار انسداد دہشت گردی کورٹس کوخط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے والد نے پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں کودھمکیاں دیہیں۔ کامران قریشی نےپراسیکیوٹراورتفتیشی افسر کو گالیاں دیں اورہراساں کیا۔
غیرمتعلقہ افراد کو انسداد دہشتگردی کورٹ میں آنے سے روکا جائے۔ پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ غیرمتعلقہ افراد عدالت میں شور شرابہ کرتےہیں۔ غیر متعلقہ افراد عدالتی ڈیکورم کاخیال نہیں کرتے۔ 10مارچ کو صرف صحافیوں نےجج کے زبانی احکامات پر عمل کیا۔
صحافی کورٹ روم سے باہر چلےگئے لیکن دیگرلوگ موجودرہے۔ رجسٹرار کو خط اسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقار آرائیں کی شکایت پر لکھا گیا ہے۔