• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں شروع، پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ کی ریہرسل

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں85ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ۔ پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ کی ریہرسل ,پیر 17مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے والے پاکستان ایئر فورس کے جنگی طیاروں کے فلائی پاسٹ کی ریہرسل وفاقی دارالحکومت کی فضائوں میں شروع ہو گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو فلائی پاسٹ کی قیادت کرینگے۔ ایوان صدر میں ہونیوالی پریڈ میں غیر ملکی سفرا، اعلیٰ سول و فوجی عہدیدار وں سمیت ایک ہزار شخصیات مدعو , فلائی پاسٹ میں ایف 16، جے ایف 17تھنڈر، سی 10، میراج اور پاک فضائیہ کے زیر استعمال دوسرے جنگی طیارے ٹولیوں کی شکل میں حصہ لیں گے۔
اہم خبریں سے مزید