• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خاتمے کے لیے ماڈل ریڑھی بازار لگانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ریڑھیوں کی رجسٹریشن کرکے مخصوص مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاس بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ماڈل بازار اور ریڑھی بازاروں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ریڑھی بان کو جگہ فراہم کرکے ریڑھی بازار میں بلدیہ ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔کسی بھی رجسٹرڈ ریڑھی بان کو دوسرے مقام پر ریڑھی لگانے کی اجازت نہ ہوگی۔ڈویژن میں مستحق گھرانوں کو پے آڈر کی تقسیم آخری مراحل میں ہے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے انسداد تجاوزات آپریشن میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید کی شاپنگ کیلئے آنے والے شہریوں کو کشادہ بازار، صاف ماحول میسر آنا چاہیے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
ملتان سے مزید