• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نفیس کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے ممتا کی دہلیز پر قدم رکھ دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کر لیا۔

حالیہ انسٹا پوسٹ میں اداکارہ نے ناصرف اپنے ننھے شہزادے کی تصویر شیئر کی ہے بلکہ اس کا نام بھی بتا دیا۔

مریم نفیس نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انسٹا پوسٹ کے طویل کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری دنیا اب بہت زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، ملیے ہماری دنیا سے یہ سید عیسیٰ امان احمد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کو ایک ہفتے سے کچھ زیادہ وقت ہو گیا ہے لیکن اس کی پیدائش رمضان میں ہوئی ہے، اس نے آتے ہی ہمیں اپنی محبت میں گرفتار کر لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ننھے شہزادے کو اس دنیا میں آنے پر خوش آمدید کہا اور دعا بھی کی کہ آپ اپنے خوابوں کو بھرپور انداز میں پورا کریں، آمین۔

مریم نفیس نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور ماں بننے والی تمام خواتین کو دعا بھی دی کہ ان کے ہاں بھی صحت مند اولاد ہو۔ آمین۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید