کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5 زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں فائرنگ سے نوجوان مثنیٰ ولد شجاعت علی زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق زخمی نوجوان گھرکے باہر موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان نے اس سے موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے گلہبار کے علاقے حاجی مرید میں واقع مکان میں منگل کی صبح نامعلوم چور نے گھس کر چوری کرنے کی کوشش پر اہلخانہ نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو چور نے تیز دھارآلہ کی مددسے وار کرکے 90سالہ ویگی ولد عمریو اور22سالہ وشال کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، فیڈرل بی ایریا بلاک 12 جامعہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ نواب خان ولد گل ترین زخمی ہوگیا ،پولیس نے بتایاکہ زخمی شخص صبح گاڑیاں صاف کررہا تھا کہ دو ملزمان وہاں پہنچ گئے جنہیں دیکھ کرملزم بھاگا تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، خدا کی بستی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے شہنشاہ نامی شخص زخمی گیا ۔