اسلام آباد (ساجد چوہدری )چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کے ذمہ پرنسپل اماؤٹ و لیٹ پیمنٹ فیس کے اربوں روپے کے بقایا جات پر قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سابق سیکرٹری کیخلاف کیا کارروائی ہوئی، وزارت سے ایل ڈی آئی کے معاملے پر وضاحت مانگ لی اور بتایا کہ ہمارے پاس نادہندہ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا بھی آپشن زیر غور ہے، کمپنیاں پرنسپل رقم یکمشت جمع کرادیں ، باقی اقساط میں جمع کرانے کا آپشن ہوسکتا ہے، ایل ڈی آئی کمپنیوں کے 112 کیسز اس وقت عدالتوں میں چل رہے ہیں،جن کمپنیوں کے کیسز التواء کا شکار ہیں، ان کی سماعت کررہے ہیں ، ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ایک ایک کرکے ان کا موقف سنیں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے بقایا جات کے حوالے سے ہمارے پاس 2 آپشن زیر غور ہیں۔