• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون تحفظ ناموس رسالتﷺ ، شعور وآگہی پیدا کی جائے، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہےکہ ناموس رسالت کے کام کیلئے سب سے بڑا فورم اسلامی نظریاتی کونسل ہی ہے اسوقت ہمارا فریضہ ہے کہ قانون تحفظ ناموس رسالت کے بارے میں لوگوں میں شعور وآگہی پیدا کریں اور اس قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بھی عمل بروئے کار آئیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اسلاموفوبیانظریاتی یا نفسیاتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک خطرہ جو انسانی جانوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ، سردار محمد یوسف نے کہا ہےکہ جو شخص جان بوجھ کر گستاخی کا مرتکب ہو اسے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے سزا دلوائیں خودقانون کو ہاتھ میں نہ لیں، اسلامو فوبیا کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلامی نظریاتی کونسل میں گول میز مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یویسف نے کہا جب بھی ملک میں کوئی مسئلہ ہوتا ہے قوم کی نظریں اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف ہی اٹھتی ہیں کونسل سے جب کوئی رائے آتی ہے تو وہ متفقہ رائے ہوتی ہےکونسل کو کابینہ میں کسی مسئلے کو پیش کرنے کیلئے مدد کی ضرورت ہوئی تو بھرپور مدد کروں گا۔
اہم خبریں سے مزید