• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تحریک شروع کررہے ہیں، آفاق احمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تحریک شروع کررہے ہیں۔اس تحریک کی پہچان سفید کپڑا ہے۔ہر شہری اپنے گھر اور گاڑی پر سفید پرچم لہرائے ۔12 اپریل کو کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ اور اہم اعلان کروں گا۔منگل کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ آج تاسیس کا دن ہے۔یوم تاسیس اپنے عزم کے اعادہ کا دن ہے.ہر کارکن ہر رہنما اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں.ہمیں اپنی شناخت پر فخر ہے.میں مہاجر ہونے پر فخر کرتا ہوں.اس دن کو مہاجر نام پر شہید ہونے والے ساتھیوں کے نام کرتا ہوں.ہم نے قوم سے بہت وعدے کئے۔سب جانتے ہیں مہاجر قوم کے لئے وعدے سے انحراف کس نے کیا.میرے کسی عمل سے کسی شخص کو تکلیف پہنچی ہے تو دل کی گہرائی سے معافی مانگتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید