• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون اختر خان سے پاک سوزوکی کے سی ای او کی ملاقات

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک جاپان تجارتی و صنعتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان آٹو موبائل انڈسٹری میں جاپانی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، پاکستان سوزوکی کو ایک بڑی اور اہم مارکیٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے ’’اڑان‘‘ وژن کے تحت ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو گیس اور الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈیلیشن پروگرام کے ذریعے مقامی سطح پر آٹو پارٹس کی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید