اسلام آباد( نیو رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، الیکٹرک اور فیڈر بسوں کی آپریشنل حکمت عملی پر غور ، حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ تمام فیڈر روٹس کے لیے 160 الیکٹرک بسیں مختص کی گئی ہیں، فی الوقت 120 بسیں مختلف روٹس پر آپریشنل ہیں جبکہ باقی بسوں کو جون 2025 کے اختتام تک H-9 بس ڈپو میں چارجنگ سسٹم کی تنصیب کے بعد چلایا جائے گا، ٹیکسلا اور حسن ابدال کے درمیان (N-5 کے راستے) نیا روٹ 20 مارچ 2025 تک فعال کر دیا جائے گا،تمام آپریشنل روٹس پر روزانہ اوسطاً 32 ہزارمسافر سفر کر رہے ہیں، پہلے بیچ کی 30 بسوں کے لیے جناح کنونشن سینٹر میں چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جا چکا ہے ،دوسرے بیچ کی 70 الیکٹرک بسوں کے لیے H-9 بس ڈپو میں چارجنگ سہولت قائم کی گئی ہے۔